نئے سال کی آمد پر مختلف شہروں میں ہوائی فائرنگ، کراچی میں 30 افراد کو گرفتار

نئے سال کی آمد پر کراچی، اسلام آباد، روہڑی سمیت مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں سال نوپر ہوائی فائرنگ سے 2خواتین سمیت29 افراد زخمی ہوگئے، لیاقت آباد کے علاقوں میں 3 اور گلشن اقبال چورنگی کے قریب ایک شخص زخمی ہوا، شاہ فیصل کالونی اور اورنگی ٹاؤن میں گولی لگنے سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس نے بھی مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 30 افراد کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ کراچی پولیس نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سال نو پر فائرنگ کرنے والوں پر اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *