اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ 26 نومبر کی بات وزیراعظم نے خود کی، میں نےکہا تھا کہ 58 زخمی اور 13 شہید ہیں، 45 تاحال لاپتہ ہیں لیکن وزیراعظم کی اس طرح کی بات چیت کرنا نامناسب ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران گولی نہیں چلی۔ ان کو اس طرح کی باتوں سے اجتناب کرنا چاہیے، اگر کوئی تحفظات ہیں تو بات کرنی چاہیے۔
وزیرِ اعلیٰ کے پی کے مطابق اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس تھا، سکیورٹی ادارے ملکر کام کر رہے ہیں، پاکستان ترجیح ہے اس کے لیے ملکر بات کریں گے اور مل کر ہی دہشتگردی کے خاتمے کا فیصلہ ہوا ہے، افغانستان کے حوالے سے بھی بات ہوئی ہے، میں نے جرگے کی تجویز دی ہے، ابھی کوشش ہو سکتی ہے۔
پاکستان ترجیح ہے، اس کیلئے ملکر بات کریں گے، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ
