Jawaria Batool

کے پی اسمبلی: سینیٹ انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی

خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخاب  میں پاکستان تحریک انصاف نے 6 اور اپوزیشن جماعتوں نے 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔ خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پرووٹ ڈالے گئے اور اسمبلی کے تمام 145 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق 7 جنرل نشستوں میں سے 4…

مزید پڑھیں

خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں کیلئے پولنگ کا عمل جاری

پشاور: خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل صبح 11 بجے شروع ہوا جو شام 4 بجے تک جاری رہے گا، الیکشن کے لیے کے پی اسمبلی کے جرگہ ہال کو الیکشن روم مقرر کیا گیا…

مزید پڑھیں

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے  میاں بیوی کو قتل کرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا

کوئٹہ: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے ڈیگاری میں مرد اور خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اورآئی جی پولیس کو 22 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔ دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے ڈیگاری میں قتل ہونے والی…

مزید پڑھیں

ایشیا کپ سالانہ اجلاس: بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو مکمل بائیکاٹ کی دھمکیاں دینے لگا

بھارت نے  ایشین کرکٹ کونسل (  اے سی سی ) کے صدر محسن نقوی کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اجلاس میں  نہ جانے پر  ایشیا کپ کے مکمل بائیکاٹ کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی سنگاپور  میں ہونے  والے  آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں ذاتی طور  پر…

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤں نے  سینیٹ الیکشن سے دستبردار نہ ہونےکا اعلان کردیا

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض  رہنماؤں نے  سینیٹ الیکشن سے دستبردار نہ ہونےکا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں عرفان سلیم، خرم ذیشان اور عائشہ بانو شریک ہوئیں۔ پی ٹی آئی رہنما خرم ذیشان نے بتایا کہ  اجلاس میں شریک رہنماؤں نے سینیٹ انتخابات …

مزید پڑھیں

پاک بھارت جنگ کے دوران 5 طیارے مار گرائے گئے تھے، ٹرمپ کی تصدیق

واشنگٹن:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہےکہ پاک بھارت جنگ کے دوران 5 طیارے مار گرائے گئے تھے۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں اپریل میں نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا جس میں 26 افراد مارے گئے تھے۔ بھارت نے بغیر ثبوت دیے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کردیا تھا…

مزید پڑھیں

ہنگو میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی پی او محمد خالد زخمی ہو گئے

ہنگو میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی پی او محمد خالد زخمی ہو گئے۔ ڈی ایس پی امجد حسین کا بتانا ہے کہ ہنگو کے علاقے شناوڑی زرگری میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ڈی پی او محمد خالد زخمی ہو گئے۔ ہنگو پولیس کے ترجمان کا بتانا ہے کہ کارروائی…

مزید پڑھیں

پنجاب میں مون سون بارشوں کے چوتھے اسپیل کا الرٹ جاری

پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)  پنجاب نےمون سون بارشوں کے چوتھے اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔ پی ڈی ایم اے نے 20 سے 25 جولائی تک بیشتر  اضلاع میں تیز آندھی، گرد آلود ہواؤں اور  بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ پی ڈی ایم اےکے مطابق راولپنڈی، مری،گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، حافظ…

مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے وزیراعلیٰ اور ناراض رہنماؤں کے درمیان مذاکرات ناکام

خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے حوالے  وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور ناراض رہنماؤں کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے۔ سینیٹ انتخابات سے متعلق پی ٹی آئی امیدواروں سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مذاکرات ہوئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ناراض رہنماؤں کو منانے میں ناکام ہوگئے جس کے بعد ناراض رہنماؤں نے…

مزید پڑھیں

پاک افغان سرحد:سکیورٹی فورسز نے 5  مبینہ خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا

سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناکر  5  مبینہ خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق 17 جولائی کی شام 5  بجے خوارج نے پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے اطلاع ملتے ہی 5 مختلف مقامات پر ناکہ بندی کردی…

مزید پڑھیں